فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 18فوڈ آؤٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش
اسلام آباد ( وقائع نگار ) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ناقص اور غیرمعیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف مہم مزید تیز کردی ۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے گزشتہ ہفتے حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 18فوڈ آؤٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے اور 28کو نوٹس جاری کئے 12اشیائ خورد ونوش کے نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے ۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے حفظان صحت کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایک چکن شاپ جزوی طور پر سیل کردی ۔ فوڈہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی انسپکشن ٹیموں نے 51گندے برتن اور 13 پیکٹس ون ٹو ون گٹکا ضبط کر کے کاروائی کی ۔ ٹیموں نے کل 126فوڈ آؤٹ لیٹس کی انسپکشن کی اور ہائی جین اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پرفوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے ۔ چیکنگ کے دورا ن 12 کھانے پینے کی اشیائ کے نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام فوڈ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے قوانین کی پابندی کریں اور صفائی کے انتظامات اور اشیائ خوردونوش کی کوالٹی یقینی بنائیں، ورکرز کی باقاعدہ ویکسی نیشن کرائی جائے ورنہ فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔ ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے ڈرگ آوٹ لیٹس کی 7 انسپکشن کیں ۔ ادویات کے نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھیجے ہیں ۔ انہوں نے ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ قوانین کی پابندی یقینی بنائیں ورنہ سخت کاروائی کی جائے گی.