تاریخ میں پہلی بار نیب نے احتساب شروع کیا ، انتقام کا نام نہ دیا جائے: تمکین آفتاب ملک
لاہور (لیڈی رپورٹر) ق لیگ پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری صوبائی اسمبلی کی امیدوار تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں، پانچ سال عوام کے پیسے پر عیاشی کرنے والے انقلاب کے دعوے کررہے ہیں، چند روز بعد قوم نے چوروں کی سیاست کو مستردکردے گی، اب صرف 25جولائی کے بعد عوام کی حکومت ہو گی، میرٹ کا واویلہ کرنے والوں نے پنجاب میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں، پنجاب کا کوئی ایسا ادارہ نہیں جس میں خادم اعلیٰ کے بیٹے حمزہ شہباز کے مرضی سے بھرتیاں نہ کی گئی ہوں، جو باقی رہ گئی ان میں ایم پی ایز کو کوٹہ الاٹ کردیا جاتا تھا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اگر نیب نے حقیقی معنوں میں احتساب کا عمل شروع کردیا ہے تو اس کو انتقام کا نام دیا جا رہا ہے۔