اسلام آباد ہائی وے اور ملحقہ سڑکوں پر’ موبائل مکینک‘‘ سروس کا آغاز
اسلام آباد (جنرل پورٹر)اسلام آباد ہائی وے اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر بائیک سواروں کی سہولت کے لئے شروع ہونے والی’’ موبائل مکینک‘‘ سروس بائیک سواروں کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں ،بائیک سوار بائیک خراب ہونے کی صورت میں اپنے فون سے موبائیل مکینک کے مخصوص نمبر پر کال کر کے مکینک کو مطلوبہ جگہ پر بلا کر اپنا مسئلہ حل کروا کر اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہ سکتا ہے اگر کوئی سوار کسی وجہ سے کال نہ بھی کر سکے تو وہ کچھ دیر سائیڈ پر کھڑا رہے ہمارے اہلکار گھومتے رہتے ہیں اور وہ خود اپنے گاہکوں کو تلاش کر لیتے ہیں ۔ بائیک سواروں نے اس سروس پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس کام کو سراہا گیا ،موبائل مکینک سروس کے اہلکار محمد عباس سے بتایا کہ کچھ ماہ پہلے شروع ہونے والی موبائل مکینک سروس صرف اسلام آباد ہائی وے کے بائیک سواروں کے لئے تھی اور اب عوام کے پرزور اعتماد کی وجہ سے یہ سروس اسلام آباد ہائی وے کے علاوہ تقریباً تمام اندرون اسلام آباد شروع کر دی گئی ہے۔موبائل مکینک سروس شروع بائیک سواروں کے لئے صرف پنکچر جیسے مسائل کے حل کے لئے کام کرتا تھا جبکہ اب عوام کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے موبائل مکینک سروس کے اہلکار بائیک پنکچر سمیت ٹیوننگ،آئیل چینج اور مکمل مرمت کی سروسز فراہم کر رہا ہے ۔بائیک سواروں کا کہنا تھا کہ اس سروس کے آغاز سے پہلے اگر اسلام آباد ہائی وے یا کسی مین شاہراہ پر بائیک میں کوئی مسئلہ ہو جائے تو میلوں پیدل سفر طے کر کے مکینک کی دکان تک جاتے تھے جس سے خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور اگر ساتھ خواتین یا بچے ہوں تو اس سے بھی زیادہ مسائل ہوتے تھے لیکن اب موبائیل مکینک جیسی آرام دہ سروس سے ہم بائیک خراب ہونے کی صورت میں ایک کال کر کے مکینک کو مطلوبہ جگہ پر بلا لیتے ہیں اور مکینک اپنے ساتھ بائیک پر اپنے اوزار کے ساتھ خاضر ہو جاتا ہے اور اس بہترین سروس کی فراہمی پر مکینک صرف پٹرول کے اضافی پیسے لیتا ہے اور مسئلہ حل کر دیتا ہے ۔موبائیل مکینک سروس کے اہلکار کا کہنا تھا کہ شروع میں یہ سروس پانچ سے چھ افراد پر مشتمل تھی جبکہ اب اس سروس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے کافی لوگ اس سروس میں اپنی مدد آپ کے تحت شامل ہو رہے ہیں اور اکثر مکینک کا کہنا ہے کہ عوام کے بھرپور مثبت ردعمل کو دیکھتے ہوئے ہم بہت جلد یہ سروس کار سواروں کے لئے بھی شروع کریں گے ۔