تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر 42ارب 40کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کرگیا
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا گزشتہ مالی سال کا مجموعی تجارتی خسارہ 42 ارب 40 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کر گیا۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران اشیا کی بیرونی تجارت میں پاکستان کو 37 ارب 67 کروڑ ڈالر کے رکارڈ خسارے کا سامنا رہا جو گزشتہ سال سے 16 فیصد زیادہ ہے جبکہ سروسز کی بیرونی تجارت میں 4 ارب 73 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہواجو پہلے سے 22 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال اشیا کی برآمدات کا حجم 23 ارب 22 کروڑ 80 لاکھ دالر رہاجو پہلے سے تقریبا 4 فیصد زیادہ ہے جبکہ اشیا کا درآمدی بل 15 فیصد اضافے سے 60 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا اس دوران سروسز کی برآمدات سے 4 ارب 69 کروڑ ڈالر ملے،اور سروسز کی درآمدات پر 9 ارب 43 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے لیے تجارتی خسارے کا حجم 29 ارب 40 کروڑ دالر تک محدود رکھنے کا ٹارگٹ رکھا تھا۔
تجارتی خسارہ