پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائرز یونین کے الیکشن میں بھی تبدیلی کا نعرہ
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )ملک میں عام انتخابات کی طرح پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایمپلائز یونین میں بھی تبدیلی کے نعرے نے ہوا پکڑ لی ہے اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والے پاسبان گروپ کا پلڑا بھاری نظر آ رہاہے۔تفصیلات کے مطابق 3اگست کو ہونیوالے پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائرز یونین کے انتخابات میں پاسبان گروپ کی جیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ملازمین کی بڑی تعداد اس بار ورکرز گروپ کو چھوڑ کر پاکستان سپورٹس بورڈ ملازمین کے پاسبان گروپ کی حمایت کر رہی ہے۔ پاسبان گروپ تبدیلی کے نعرے کیساتھ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے جس کا مقاملہ 15سالہ سے برسر اقتدار ورکرز گروپ سے ہو گا ۔پاکستان سپورٹس بورڈ ہیڈ کوارٹرز میں کام کرنے والے چکوال ڈسٹرکٹ کے 32ملازمین کا اجلاس جناح سٹیڈیم میں ہوا جس میں ان ملازمین نے یونین کے الیکشن میں پاسبان گروپ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔