ظالموں کو خدا کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے‘ بیٹے اور پوتی کو گرفتار نہیں ہونے دوں گی : والدہ نوازشریف کی ویڈیو جاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نوازشریف کی والدہ شمیم بیگم نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرا بیٹا نوازشریف مجھے ملنے آرہا ہے۔ نوازشریف اور مریم نواز جیل گئے تو میں بھی ساتھ جاﺅں گی۔ میرا یقین ہے کہ تینوں بے قصور ہیں، میرے بیٹے کو ناحق سزا دی گئی ہے۔ اگر میرے بیٹے پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو پھر سزا کس بات کی دی جارہی ہے۔ میرے بیٹے کو صرف ”ووٹ کو عزت دو“ کا نعرہ لگانے اور ملک سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ میرے بیٹے کے خلاف ناحق فیصلہ آیا۔ پاکستان کا مستقبل روشن بنانے والے اپنے بیٹے کا ماتھا آج وطن واپسی پر چوم سکوں گی۔بیگم شمیم اختر نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے اور پوتی کو گرفتار نہیں ہونے دیں گی، اگر انہیں گرفتارکیا گیا تو وہ بھی ان کے ساتھ جیل جائیں گی۔ خود عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ کرپشن کے ثبوت نہیں ملے۔ سابق وزیراعظم کی والدہ نے کہا کہ ان کا ایمان ہے یہ تینوں بے گناہ ہے اور اللہ تعالی ان کی حفاظت کرے گا، ظالموں کو خدا کے خوف اور اس کی پکڑ سے ڈرنا چاہئے۔
والدہ نوازشریف