پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم سے روکا جارہا ہے‘ شیری رحمن
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینیٹ کی اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو اٹھایا جا رہا ہے، ہمارے کارکنوں پر دبائو ڈالا جا رہا ہے، قبل از انتخابات دھاندلی کی باتیں ہورہی ہیں، آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس اچانک کھول دیا گیا ہے،جمعرات کوالیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغیر تفتیش کے آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، قبل کچھ دن پہلے الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی سے متعلق خط لکھا تھا، قواعد و ضوابط سے متعلق الیکشن کمیشن سے رابطے میں ہیں، وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے لوگوں پر دبائو ڈالا جارہا ہے، ہماری جماعت کو انتخابی مہم سے روکا جارہا ہے، ہمارے امیدواروں کو نااہل کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی الیکشن موخر کرنے کی حامی نہیں ہے۔