لندن‘ ایک شخص کو مکا مارنے کے الزام میں جنید صفدر گرفتا ر
لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور ان کے دوست کو لندن پولیس نے ایک شخص کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ جبکہ جنید صفدر کا موقف تھا کہ ایون فیلڈ کے سامنے موجود مظاہرین نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔