نگران حکومت نے متعدد افسران کے تعیناتی وتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے
اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے کے پی کے میں تعینات پولیس گروپ گریڈ بیس کے محمدطاہر کو تبدیل کردیاہے اور ان کی خدمات اب انٹیلی جنس بیوروکے حوالے کر دی ہیں،جبکہ چیف سیکرٹری کے پی کے کامران نوید بلوچ کی جگہ احمد حنیف اورکزئی کو لگایاجارہاہے،چیف شماریات کی خا لی سامی پر ایم پی ون اسکیل کا یہ چارج وفاقی سیکرٹری شماریات طارق محمود پاشاکو تین ماہ کیلئے دے دیاگیاہے، وفاقی حکومت نے تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ انیس اور بیس کے تین افسروںکی بھی تعیناتیاں کی ہیں جن میں گریڈ بیس کے تقرری کے منتظر نبیل احمد اعوان کی خدمات حکومت سندھ کے حوالے، تقرری کے منتظر گریڈ بیس عثمان اختر باجوہ کو جائنٹ سیکرٹری وزارت پانی و بجلی اور تقرری کے منتظر گریڈ انیس کے علی جان خان کو سیکشن تین کے تحت فوری طور پر فنانس ڈویژن میں جائنٹ سیکرٹری لگادیاہے،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس میں تعینات پولیس گروپ گریڈبیس کے ڈی آئی جی مرز افرحان بیگ کی خدمات حکومت پنجاب کے حوالے کر دی ہیں ۔علاوہ ازیں نگراں وزیر منصوبہ بندی ترقیات و اصلاحات کو ڈپٹی چیرپرسن منصوبہ بندی ترقیات و اصلاحات کا اضافی چارج دے دیاگیاہے۔