”یقین ہے عوام ساتھ ہیں“ نوازشریف‘ آج مریم کے ہمراہ پہنچیں گے : 2 ہزار سے زائد کارکن گرفتار....
لندن+ لاہور+ اسلام آباد + راولپنڈی + (عارف چودھری + ایجنسیاں+ نوائے وقت نیوز+ خصوصی رپورٹر+ اپنے نامہ نگار سے+ وقائع نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندگان+ نامہ نگاران) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن سے روانہ ہوگئے۔ آج شام وطن واپس پہنچیں گے۔ لیگی کارکنوں کی جانب سے بھرپور استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ حسین نواز نے کہا ہے کہ والدہ نے ایک ماہ بعد آنکھیں کھول دی ہیں اور نوازشریف کو دیکھ کر وہ آبدیدہ ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم آج وطن واپس پہنچیں گے۔ وہ رات گئے لندن سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے روانہ ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اپنے قائد کے بھرپور استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ لاہور میں لیگی کارکنوں کو ائیرپورٹ کی جانب جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے مزید کنٹینرز مختلف شاہراﺅں پر کھڑے کر دیئے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ کارکنوں کو استقبال سے روکنے کے لیے پولیس نے نئی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھر سے 2 ہزار سے زائد لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری جانب مختلف شاہراہوں پر کنٹینرز بھی بڑھا دیئے ہیں، لاہور میں مال روڈ، مزنگ، جاتی امرا اور دیگر سڑکوں پر کنٹینر رکھے گئے۔ لیگی کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ کنٹینرز اہم علاقوں میں رکھ کر راستے بند کر دیئے جائیں گے۔ کنٹینرز ڈرائیور کے مطابق ان کے کنٹینرز کو ائیرپورٹ کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا ہے، اس لیے انہیں گذشتہ رات سے روکا گیا ۔ پولیس نے نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کرنے والے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن جاری رکھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رات گئے لاہور پولیس نے نواز شریف کے استقبال کے لیے جانے والے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن شروع کردیا۔ مسلم لیگ ن کے دفاتر پر جگہ جگہ چھاپے مارے گئے اور کئی مقامی رہنما گرفتار بھی کیے گئے جس کے بعد لیگی کارکنوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ حراست میں لیے گئے لیگی کارکنوں میں فیصل ٹا¶ن تحفظ امن کمیٹی کے چیئرمین عاشر جٹ، کاہنہ سے مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین شفقت، یوسی 98 چیئرمین مزمل گجر، چیئرمین یوسی 78 عامر شاہ گلشن راوی، یو سی 48 کے چیئرمین چودھری محمدعلی گجر،یوسی 59 کے چیئرمین باو¿رفیق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فیروزوالہ یوسی 2 مسلم لیگ ن کے چئیرمین شیخ کاشف، یوسی 4 کے ساجد چوہان اور جوہر ٹاو¿ن سے مسلم لیگ ن کے چئیرمین ملک نثار کھوکھر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے یو سی 33 یکی گیٹ وائس چیئرمین احمد رشید بٹ کے دفتر اور فیروزوالہ شاہدرہ پولیس نے مسلم لیگ ن کے چئیرمینز اور وائس چیئرمینز کے گھروں پر چھاپے مارے جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں ن لیگی کارکنان نے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کردیں اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جب کہ شرپسند کارکنان کی نظربندی اور ضابطہ اخلاق پر عمل کے سخت احکامات دیئے گئے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ نگران حکومت ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں بند کرے، نواز شریف کے استقبال میں رکاوٹیں کھڑیں کرنے سے حالات خراب ہو سکتے ہیں جس کے ذمہ دار دار نگران وزیراعلی حسن عسکری ہوںگے، جنہوں نے کریک ڈاﺅن کا حکم دیا۔ سمجھ نہیں آتا حکومت کو اس احمقانہ حرکت کا کس نے کہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے جن کارکنان کو گرفتار کیا ان کو رہا کیا جائے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر قانون نے کہا ہے کہ نوازشریف اورمریم نواز کو ایئرپورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا جائے گا۔ علی ظفر نے کہا یہ نہیں ہوسکتا دونوں کو لاہور میں پھرنے دیں۔ پنجاب حکومت اور انتظامیہ امن و امان کا مسئلہ پیدا نہیں ہونے دے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے نگران وزیر قانون وانصاف علی ظفر نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کے خلاف عدالتی فیصلہ آیا ہے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ سزایافتہ کو گرفتارکرنا فرض ہے۔ بیرسٹرعلی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو قانون کے مطابق عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے۔ وفاقی حکومت سکیورٹی سے متعلق پنجاب حکومت کی مدد کر رہی ہے۔ انتخابی عمل میں حصہ لینے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن نہیں کیا جارہا۔ نیب کو سہولت ملے گی کہ سب کچھ باعزت طریقے سے ہو۔ علی ظفر نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ مخصوص لوگوں کا احتساب ہو رہا ہے، نواز شریف اور مریم کو فیصلے کےخلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔ نگران وزےراطلاعات پنجاب احمد وقاص رےاض نے کہا سابق وزےر اعظم مےاں محمد نواز شرےف کی آمد پر اگر (ن) لےگ کے کارکنوں نے قانون کو ہاتھ مےں لےنے کی کوشش کی ےا اےسے علاقوں مےں جانے کی کوشش کی جہاں ان کو جانے کی اجازت نہےں تو پھر پنجاب حکومت اےکشن لے گی۔ ہماری کوشش ےہی ہے اےسی صورتحال پےش نہ آئے اور کوئی نا خوشگوار واقعہ پےش نہ آئے۔ دوسری جانب بیگم کلثوم نواز کو ہوش آگیا ہے۔ مریم نواز نے تصدیق کی ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے آنکھیں کھولی ہیں۔ حسین نواز نے کہا والدہ نے نوازشریف کو دیکھا تو آبدیدہ ہوگئیں۔ نوازشریف بھی بیگم کلثوم نواز کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔ ایک مہینے بعد میری والدہ نے آنکھیں کھولی ہیں۔ بیگم کلثو نواز کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ ہسپتال ذرائع نے بیگم کلثوم نواز کے ہوش میں آنے کی تصدیق کی ہے۔ حسین نواز نے کہا کہ درخواست ہے دعاﺅں میں یاد رکھیں اللہ انہیں صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ نوازشریف کی لاہور آمد پر فضائی مسافروں کےلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بیرون ملک جانےوالے مسافروں کو فلائٹ شیڈول سے کم ازکم 6 گھنٹے پہلے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافروں کو بذریعہ شٹل سروس ایئرپورٹ تک پہنچایا جائےگا۔ شٹل سروس بھٹہ چوک، گجومتہ سے فراہم کی جائے گی جبکہ محفوظ پارک اور نیازی شہید چوک سے بھی شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق میاں نوازشریف کی پاکستان آمد کے حوالے سے پولیس نے مسلم لیگی کارکنان کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے قصور کے جنرل سیکرٹری وکونسلر محمد نعیم بھٹی، یوتھ ونگ کے محمداغصر اور کونسلر اللہ وسایا گاڈی سمیت 50 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرکے ضلع بھر کے تھانوں کی حوالات میں بند کر دیا ہے۔ وزیرآباد سے بھی متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ وہاڑی میں لیگی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، سابق لیگی رہنما یوسی ناظم سمیت متعدد کارکنان گرفتار جبکہ مسلم لیگ (ن) کے دفاتر سے کارکنان غائب ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ لاہور اور گردونواح میں کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے۔ باقی پارٹیاں انتخابی مہم چلا رہی ہیں‘ مسلم لیگ (ن) کے کارکن گرفتارکیے جارہے ہیں۔ امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا گیا ہے‘ تحریک انصاف جوائن کرائی گئی ہے۔ بے اصولی کا قائل نہیں ہوں‘ پیغامات موصول ہوئے ہیں کہ میں ملک سے باہر ہی رہوں۔ نظر آرہا ہے ملک بربادی کی طرف جارہا ہے۔ اپنے ملک کو برباد نہیں ہونے دوں گا‘ وہ قرض چکا رہا ہوں جو مجھ پر واجب بھی نہیں تھا، جو کچھ ہو رہا ہے میرا فرض ہے عوام کے نوٹس میں لاﺅں۔ لاہور سمیت پنجاب میں پارٹی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے‘ باقی پارٹیاں انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ یہ لوگ کس قسم کے انتخابات کرانے جا رہے ہیں، یہ اقدام انتخابات سے قبل دھاندلی ہے۔ ایسے اقدامات سے ملک کیلئے گھناﺅنے نتائج نکلیں گے، یہ جو کچھ ہو رہا ہے سب کے نوٹس میں آرہا ہے۔ نوازشریف نے کہا ہے کہ اہلیہ نے تھوڑی دیر کیلئے آنکھیں کھولیں لیکن مجھے پہچان نہیں رہیں، جن حالات میں ہم واپس جارہے ہیں کوئی نہیں جانتا۔ مریم نواز والدہ کو بیماری کی حالت میں چھوڑ کر جارہی ہیں۔ ہم پاکستان اور عوام کیلئے وطن آرہے ہیں‘ مجھے یقین ہے پاکستانی عوام میرے ساتھ ہیں۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف تاریخ کا بدترین کریک ڈاﺅن شروع ہوگیا ہے۔ نوازشریف کی سزا کے بعد بھی یہ کچھ کہا جارہا ہے تو مان لیں کہ ہار چکے ہیں۔ جن لوگوں کو کرسی کا نشہ ہے انہیں ایک دن جواب دینا پڑے گا۔علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا والدہ کو تھوڑی دیر کےلئے ہوش آیا پتہ نہیں انہوں نے ہمیں پہچانا بھی ہے یا نہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ لاہور نے جھکنے سے انکار کر دیا ہے‘ ہم خود گرفتار ہونے آرہے ہیں اس لئے ڈرانے دھمکانے کی ضرورت نہیں۔ ہم باہر بھی نکلیں گے اور عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خواتین اب سامنے آئیں۔ مریم نواز نے اپنے بچوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جبر کے ماحول کا بہادری سے سامنا کرو۔ پولیس نے لاہور اسلام آباد موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موٹروے بابوصابو سمیت متعدد انٹرچینجز پر بند کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی ویز بھی جہاں ضروری ہوئی بند کی جائے گی۔ موٹروے اور نیشنل ہائی ویز بند کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔ بہاولنگر سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کی ممکنہ آمد کے پیش نظر کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دیگر شہروں سے بھی بڑے پیمانے پر لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کی آمد کے حوالے سے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باعث عدالتوں میں ملزمان کی پیشی آج نہیں کی جا سکے گی۔نیب کی جانب سے مانگی گئی اضافی نفری مسلم لیگ ن کی ریلیاں کنٹرول کریں گی جس کی وجہ سے عدالتوں میں قتل اور منشیات کے ملزمان کوآئندہ پیر کو پیشی کروائی جائے گی۔ وزارت دفاع نے نیب ٹیم کو لاہور ائرپورٹ کے ایرن تک جانے کی اجازت دیدی۔ ذرائع کے مطابق طیارہ لینڈ کرنے کے بعد نیب کی ٹیم ایرن پر جاکر نوازشریف‘ مریم نواز کو گرفتار کرے گی۔ ائرپورٹ کے ایپرن پر جانے کیلئے وزارت دفاع سے خصوصی اجازت لینا پڑی ہے۔ نیب کی ٹیم نوازشریف‘ مریم نواز کے پاسپورٹ ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کرے گی۔ نیب ٹیم نوازشریف اور مریم نواز کو گرفتار کرکے فوری طور پر ہیلی کاپٹر میں سوار کرائے گی۔ نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ نیب کے دو آفیسر جائیں گے۔ نیب ٹیم پرواز آنے سے ایک گھنٹہ پہلے لاہور ائرپورٹ پہنچ جائے گی۔ نوازشریف اور مریم نواز کا استقبال کرنے کیلئے قافلے ملتان سے روانہ ہوگئے۔ دیگر شہروں سے بھی قافلے لاہور پہنچتے رہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مریم نواز لندنک کے ہارلے کلینک سے ہیتھرو ائرپورٹ روانہ ہوئے۔ نچی ٹی وی کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز نے ہارلے کلینک میں بیگم کلثوم نواز سے ملاقات کی اور ا ن کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ائرپورٹ روانگی سے قبل نوازشریف اور مریم نواز نے اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی۔ نوازشریف نے حسین نواز اور اسحاق ڈار کو گلے لگایا حسین نواز اور اسحاق ڈار نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نارنگ منڈی پولیس نے محلہ مسلم پارک میں چھاپہ مار کر 6مسلم لیگی رہنماﺅں سابق سٹی ناظم چودھری غلام عباس گجر،چودھری اعظم علی باجوہ ،حماد عرف نومی،میاں امتیاز،شیخ خرم شہزاد اور عمران گجر کو گرفتار کرلیا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گکھڑ پولیس نے چیئرمین بلدیہ وسیم یعقوب بٹ، اروپ پولیس نے چیئرمین یونین کونسل فرید اقبال کو گرفتار کر لیا ہے‘ فرید اقبال کا شمار سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے لاہور روڈ کی آبادی بدوپلی کے قریب مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوار پی پی 138 میاں عبدالرﺅف کے دفتر پر چھاپہ مار سرگرم کارکن ندیم بھٹی سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈسکہ سے نامہ نگار اور نمائندہ خصوصی کے مطابق پولیس نے ڈسکہ اور گردنواح میں مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر وں عظیم بٹ اور ظفر اقبال ڈار سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ شاہدرہ پولیس نے نوید عرف بگا، زبیر معراج دین اور اسلم وغریہ 15 کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔شرقپور شریف سے نامہ نگار کے مطابق شرقپور اور گردونواح سے بھی متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مانانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے مانانوالہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں کریک ڈاو¿ن کیا لیکن کارکنان کی بجائے عام شہریوں ارشد،اظہر محمود، منیر، غلام حیدر، منیرمسیح وغیرہ بیسیوں راہگیروں کو گرفتار کر لیا۔شیخوپورہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پولیس نے کریک ڈاﺅن شروع کردیا ہے اور شہر کے مختلف مقامات سے 20کارکنوں کو گرفتار کرکے تھانوں میں بند کردیا جس کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے شدید احتجاج کیا۔کھڈیاں خاص سے نامہ نگار کے مطاق تھانہ کھڈیاں میں پولیس بھی سرگرم ہے۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی ابراہیم جلال دین مسلم لیگ ن کے رہنما امجد رحمانی اور دیگر کے گھروں میں چھاپے مارے گئے۔ کئی کارکن گرفتار کر لئے گئے۔گجرات میں میونسپل کارپوریشن گجرات کے میئر جعلی ڈگری پر اناہل ہونے والے سابق ایم پی اے و میئر حاجی ناصر محمود کوپولیس نے ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ کے بہانے بلا کر گرفتار کر لیا اور انہیں تھانہ کنجاہ منتقل کر دیا دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے ٹھوٹھہ رائے بہادر میں (ن) لیگی سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کی گرفتاری کیلئے انتخابی جلسے میں چھاپہ مار ا اور انکے قافلے کی گاڑیوں کی چیکنگ کی تاہم عابد رضا بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ کاہنہ سے نامہ نگار کے مطابق سرکل کاہنہ پولیس نے درجن سے کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے رانا مبشر اقبال،اختر بادشاہ،خالد جوئیہ،راﺅ شہاب الدین،جاوید اقبال،ملک منشائ،بشارت، عبدواحدخاں، طارق کمبوہ، چوہدری اعظم، چوہدری عطااللہ، طاہراعوان ودیگر کارکنوں، رہنماﺅں کے گھروں اور ڈیروں پر چھاپے مار ے جس میں وائس چیئر مین شفقت نیازی،عابد کونسلر سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔اسلام آباد سے وقائع نگار خصوصی کے مطابق وطن واپس آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ان کے استقبال سے روکنے کے لئے سرگرم کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے درجنوں کارکنوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا جبکہ ائیرپورٹ کو جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔سابق وزیر وفاقی وزےر اطلاعات و نشرےات اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق نگران حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں اور جانبداری کے باوجود عوام اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے۔ مریدکے نامہ نگار کے مطابق پو لیس نے کریک ڈاﺅن کرکے ن لیگ کے تین کونسلرز سمیت ر ا نا نو ا ز،ر ا نا قیصر،ر ا نا ٹیڈ ی سمیت د ر جنو ں کا ر کنو ں کو گر فتا ر کر کے حو ا لا ت مےں بند کر د یا ہے جب کہ متعد دکا ر کن گر فتا ر ی کے خو ف سے ر و پو ش ہو گئے ہےں۔ مسلم لیگ ن لائرز فورم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ لیگی کارکنوں کی گرفتاریاں بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ کارکن اپنے قائد کا استقبال کرنا حاہتے ہیں جو ان کا حق ہے۔ گرفتاریوں کو غیر قانونی قراردے کر کارکنوں کو رہا کیا جائے عدالت نے پنجاب حکومت اور آئی جی پولیس سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری کر دیئے گئے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج میٹرو اور سپیڈو بس سروس معطل رہے گی۔ کراچی سے سٹاف رپورٹر کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ نے نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کٹھ پتلی کا کردار ادا کررہے ہیں لاکھوں کارکنوں کی گرفتاری سے راستے نہیں روکے جاسکتے قائد کا استقبال پرتپاک اور تیرہ جولائی یوم سیاہ منانے اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیںگے ایسا نہ ہو کہ کسی لانگ مارچ کا سامنا کرنا پڑے ۔مسلم لیگ ہا¶س کارساز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا۔ یہودیوں کے کہنے پر چلنے والا عمران خان بھی اب ہمارا ردعمل دیکھے گا سکون نہیں کرنے دیںگے، تیرہ جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔
لاہور (خصوصی رپورٹر+ میاں علی افضل سے) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کو لیکر اتحاد ائرویز کی پرواز ای وائی 008 گزشتہ روز ہیتھرو ائرپورٹ لندن سے ابوظہبی کے لئے روانہ ہو گئی۔ میاں نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ اس طیارے میں 100 سے زائد صحافی اور مسلم لیگی رہنما بھی سفر کر رہے ہیں۔ فلائٹ آج جمعہ 13 جولائی کو صبح سات بجے متحدہ عرب امارات کے ائرپورٹ پر پہنچے گی جہاں سے منسلکہ پرواز EY0243 کے ذریعے دوپہر دو بجکر 10 منٹ پر روانہ ہو کر شام سوا چھ بجے لاہور پہنچے گی۔ ان کے استقبال کیلئے لاہور سمیت ملک بھر سے مسلم لیگی کارکن لاہور ائرپورٹ پر پہنچیں گے۔ میاں شہباز شریف بعد نماز جمعہ مسلم مسجد لوہاری سے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے استقبال کے لئے ائرپورٹ روانہ ہونگے۔ اس موقع پر نگران حکومت کی ہدایت پر سکیورٹی اداروں نے سخت حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔ شہر میں ہر طرف کنٹینر نظر آ رہے ہیں جنہیں لگا کر آج جمعہ کو راستے بند کر دیئے جائیں گے۔ اس صورتحال میں نواز شریف کے حامیوں اور ووٹروں کا اپنی فیملیز کے ساتھ استقبال کے لئے ائرپورٹ جانا ممکن نہیں رہا تاہم مسلم لیگی کارکن اپنے قائد کے استقبال کے لئے تمام رکاوٹوں، مشکلات کے باوجود ائرپورٹ پہنچنے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں۔ بلوچستان مسلم لیگ کے صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور جنرل سیکرٹری سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ وہ ایک بڑے قافلے کے ساتھ لاہور پہنچیں گے اور اپنے قائد نواز شریف کا ائرپورٹ پر استقبال کریں گے۔ سندھ مسلم لیگ کے صدر شاہ محمد شاہ، جنرل سیکرٹری سینیٹر سلیم ضیائ، سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر اور کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے سینکڑوں کارکنوں کا قافلہ بھی کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چودھری ریاض کی قیادت میں گوجر خان سے مسلم لیگیوں کا بڑا قافلہ آج جمعہ کو صبح گوجر خان سے روانہ ہو گا۔ چودھری ریاض نے کہا ہے کہ وہ تمام رکاوٹوں کو توڑ کر لاہور ائرپورٹ ضرور پہنچیں گے۔ پنجاب بھر سے مجموعی طور پر مسلم لیگ (ن) کے 2ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار کارکنوں سے انتہائی نامناسب روایہ رکھا گیا اور دوران حراست انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ جیلوں میں بھجوائے جانے والے لیگی کارکن بھی بنیاد ی سہولیات سے محروم ہیں۔ گرفتار افراد میں عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں جبکہ حراست میں لئے گئے بہت سے کارکن ادویات سے بھی محروم ہیں، جیلوں میں ان کارکنوں کی ملاقاتوں پر بھی پابندی لگاد ی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیلوں میں موجود ان افراد کو الیکشن تک جیلوں میں رکھے جانے کا امکان ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے گذشتہ چند دنوں میں 2 ہزار سے زائد مسلم لیگ کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے حراست میں لئے گئے ان افراد کیخلاف غنڈہ ایکٹ ،عادی مجروم ،امن و امان کے نقصان کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے گرفتار افراد میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) کے چئیرمین، ڈپٹی چئیرمین ،کونسلر اور اہم رہنما شامل ہیں ان فراد کو گھروں، ڈیروں پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا اور گرفتاری کے بعد سے ہی ان خفیہ مقامات پر منتقل کیا جاتا رہا اور سینکروں کو جیلوں میں بھیجوایا گیا ہے سیاسی بنیادوں پر گرفتار کئے گئے ان افراد کیساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اہل خانہ سمیت کوئی شخص ان سے نہ تو ملاقات کر سکتا ہے اور نہ ہی انہیں ادویات سمیت کھانے پینے کی اشیاءدی جا سکتی ہیں اور انہیں مکمل طور پر گمنام بنا دیا گیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں گذشتہ روز 50کے قریب مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو منتقل کیا گیا ہے جہاں یہ لوگ بھی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ بلڈ پریشر، شوگر کے مریض گرفتار شدگان بالخصوص ادویات کے بغیر مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔
چھاپے