پشاوردھماکہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہوسکتی ہے‘ ضیاء عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پشاور میں دھماکے کے بعد انتخابی جلسوں اور امیدواروں کی سیکورٹی بڑھانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ دھماکے میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور سمیت21 افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھماکہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کوقطعی طور پر نظرانداز نہیںکیا جاسکتا۔ سیکیورٹی کے اداروں سمیت عوام کو بھی یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف جب جب مشکل میں آتے ہیں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں شروع کردی جاتی ہیں جن میں سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں اور دہشت گرد حملے شامل ہیں۔ پشاور دھماکہ بھی عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے جس میں نواز شریف کی پارٹی کی شکست صاف نظر آرہی ہے تاہم سید ضیاء عباس نے کہا کہ عوام کے حوصلے بلند ہیں وہ بھارت سمیت پاکستان دشمن قوتوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ضیاء عباس