اختیارات کے غلط استعمال: مریم اورنگزیب کیخلاف نیب میں درخواست
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں درخواست جمع کرادی گئی۔ درخواست میں ان پر اختیارات کا غلط استعمال اور اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریم اورنگزیب نے اسلام آباد کے علاقے ایف 7اور ای 11میں جائیدادیں خریدیں جبکہ ان پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب کی مد میں 15 لاکھ روپے کک بیکس لینے کا الزام بھی ہے۔ درخواست کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے خصوصی نغمے بنانے کے لیے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے وسائل استعمال کیے اور اپنی جماعت کی سوشل میڈیا ٹیم کے 21افراد کوپاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) میں بھرتی کرنے کی کوشش بھی کی۔ مریم اورنگزیب نے اشہتاری کمپنیوں سے ذاتی مالی مفاد حاصل کیے اور سرکاری رہاش گاہ پر بجٹ سے زیادہ 40 لاکھ روپے خرچ کیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مریم نواز کی زبانی ہدایت پر اشتہارات بھی شائع کرائے جبکہ ان کی بدانتظامی کی وجہ سے پی ٹی وی کے 350 ملازمین ریٹائرمنٹ سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ انہوں نے اپنے دور میں سرکاری ٹرانسپورٹ کا غلط استعمال کیا اور انہیں اپنے ذاتی کاموں کے لئے بھی استعمال کیا۔
درخواست