رفاعی پلاٹ پرتعمیرات کیخلاف اہل علاقہ کاشدیداحتجاج
کراچی( کامرس رپورٹر)گلستان جوہر کے بلاک 13میں رفاحی پلاٹ پر تعمیرات کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج،غیرقانونی تعمیرات کو فوری رکوانے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق بلاک 13کے رہائشی سیکڑوں افراد نے پبلک پارک اور پارکنگ کے لیے مختص رفاحی پلاٹ پر سرکاری دفاتر کی تعمیر کے خلاف پلاٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ رابعہ سٹی کے سامنے پلاٹ رفاحی ہے لیکن اب اس پلاٹ پر سرکاری دفاترکی تعمیرات شروع کردی گئی ہیں جو اہل علاقہ کی حق تلفی ہے۔