پشاور زلمی نے زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کرانے کا اعلان کر دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی نے پاکستان کی پہلی زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اگست میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں مدارس کی دس ٹیمیں حصہ لینگی۔ یہاعلان پشاور زلمی فاونڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے دینی مدارس کے اجلاس مین کیا۔ اس موقع پر وفاق المدارس ال سلفیہ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یاسین ظفر سمیت دیگر ورلڈ کونسل آف ریلیجس پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حافظ محمد نعمان حامد, سیکرٹری کیتھولکس بشپس کانفرنس پاکستان , فادر ندیم فرانسس اور سکھ کمیونٹی لیڈر بھی موجود تھے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ مدرسہ کرکٹ لیگ کے انعقاد کا مقصد مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے پیغام کو فروغ دینا ہے۔ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے تاکہ اس سے دنیا میں ایک مثبت پیغام جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی صرف ایک کرکٹ فرنچائز نہیں بلکہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے فروغ اور زلمی فاؤنڈیشن کے ذریعے یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے ساتھ امن کے فروغ اور مذہبی ہم آہنگی اور روا داری کے لیے بھی کوشاں ہے۔ زلمی مدرسہ لیگ کے ذریعے مدارس کے طلبا کو کرکٹ کی جانب لایا جائیگا اور کھیلوں کے ذریعے جہاں مدرسوں کے طلبا کو بہترین غیر نصابی سرگرمی میسر آئے گی وہیں مذہبی رواداری کو بھی فروغ ملے گا۔ زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ میں تمام مسالک اور مدارس کے طلبا حصہ لیں گے۔ ۔ وفاق المدارس ال سلفیہ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یاسین ظفر اور ورلڈ کونسل آف ریلیجنز پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حافظ محمد نعمان حامد نے کہا کہ زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کھیلوں کے فروغ اور مدارس کے طلبا کو کھیلوں کی جانب راغب کرنیکی جانب اہم قدم ہے۔ اس موقع پر زلمی فاؤنڈیشن اور ورلڈ کونسل آف ریلیجنز پاکستان کے درمیان ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔
زلمی مدرسہ کرکٹ