6 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ، لاہور شہر کو میزبانی کیلئے فائنل
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان میں 6 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ، پی ایچ ایف نے لاہور شہر کو میزبانی کیلئے فائنل کرلیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی کی جانب سے پاکستان کو دئیے گئے چھ ملکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے لاہور شہر کو فائنل کرلیا۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ نوید عالم جمعہ کو ورلڈ ہاکی انتظامیہ سے سکائپ پر بات کرکے لاہور کے متعلق آگاہ کریں گے۔ ورلڈ ہاکی کی منظوری کے بعد پی ایچ ایف ٹورنامنٹ کے میزبان شہر کا اعلان کریگا۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا فیصلہ کرنے کے لئے لاہور میں پی ایچ ایف کا اعلی سطحی اجلاس لاہو میں منعقد ہوا جس میں لاہور کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ ملائشیا، بنگلہ دیش ، قازقستان، سر ی لنکا، چائنہ اور سنگا پور کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ 22 سے 30 ستمبر تک ہوگا۔