ڈیم فنڈ کے لیے عطیات اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کے ذریعے دیے جاسکتے ہیں
کراچی (کامرس رپورٹر) معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے موصولہ ہدایات کے مطابق بینک دولت پاکستان کی ویب سائٹ (www.sbp.org.pk) کو اس قابل بنایا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں کہیں سے بھی اور پاکستان کے باہر سے بھی ڈیبٹ،کریڈٹ کارڈز کے ذریعے آن لائن ادائیگیاں وصول کی جاسکیں۔ یہ سہولت کمرشل اور مائیکروفنانس بینکوں کی پیش کردہ ڈجیٹل چینلز کے علاوہ ہے۔جو لوگ عطیہ دینا چاہیں وہ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ www.sbp.org.pk پر وزٹ کرکے اپنے ڈیبٹ،کریڈٹ کارڈز ، جو آن لائن ٹرانزیکشنز کرنے کے قابل ہوں، کے ذریعے عطیات دے سکتے ہیں۔مزیدمعلومات یا شکایت کیلئے اسٹیٹ بینک کے کال سینٹر 021-111-727-273 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔