پیکیک انویسٹمنٹ اور پیکیک گروتھ فنڈ کو کھولنے کی منظوری
کراچی (کامرس رپورٹر) سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پیکیک انویسٹمنٹ فنڈ (PICIC Investment Fund) اور پیکیک گروتھ فنڈ (PICIC Growth Fund) کو اوپن اینڈ فنڈ میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان دونوں فنڈز کی مینجمنٹ ایچ بی ایل اَیسٹ مینجمنٹ کمپنی (HBL AMC) کے پاس ہے۔ کافی عرصے سے حل طلب اس مسئلے کا کامیاب حلHBL AMC پاکستان اسٹاک ایکسچینج، نیشنل کلئرنگ کمپنی، سینٹرل ڈیپازٹری اور ایچ بی ایل۔ اے ایم سی کے مسلسل تگ و دو اور تعاون سے ممکن ہوا۔ پیکیک انویسٹمنٹ اور پیکیک گروتھ فنڈ کی بند فنڈ سے اوپن فنڈ میں منتقلی سے سرمایہ کار فروخت کی صورت میں غیر منجمد پورٹ فولیو کی نیٹ اَیسٹ ویلیو سے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ منجمد فنڈ کے اے کلاس یونٹ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے اس فنڈ سے نکل جانے کا طریق کار بھی فراہم کر دیا گیا ہے ۔