سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج معطل رہے گی
کراچی(کامرس رپورٹر)سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جمعہ کے روز معطل رہے گی۔ترجمان کے مطابق جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔