پی ایس ایکس میںتیزی، انڈیکس 288 پوائنٹس بڑھ کر 39875 پر بند
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںتیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس288.36پوائنٹس کے اضافے سے 39875.12 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں23ارب41 کروڑ 35 لاکھ6ہزار295روپے کا اضافہ ہوا تاہم تجارتی حجم میںایک ارب 15 کروڑ 80 لاکھ91 ہزار295 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ خرید و فروخت میں ایک کروڑ95 لاکھ28ہزار470 حصص کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میںتیزی کاتسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 288.36 پوائنٹس کے اضافے سے 39875.12 پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں 165.06 پوائنٹس کی تیزی سے 19658.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر333کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے191کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،125کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر10 کروڑ 88 لاکھ 97 ہزار 520 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم4 ارب82کروڑ 58 لاکھ 64 ہزار 3روپے رہا۔مارکیٹ کیپیٹل82 کھرب 3ارب80کروڑ41لاکھ44ہزار453 روپے سے بڑھ کر82کھرب27 ارب 21 کروڑ76 لاکھ50ہزار770روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں150کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،5کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اورایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ87 لاکھ 58 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔
اسٹاک ایکسچینج