بم دھماکے میں اے این پی امیدوارکی شہادت افسوسناک ہے،بشارت مرزا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پشاورمیں انتخابی مہم کے دوران اے این پی کے امیدواراوراہم رہنماہارون بلوراور درجنوں کارکنان کی شہادت افسوسناک ہے،نگراں حکومت بھی عوام الناس کے جان مال کے تحفظ کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی دوسری جانب نگراں حکمرانوں نے آتے ہی عوام پر پیٹرول بم سے حملہ کیا،جبکہ ملک میں بے شمار ایسے ایشوزہیں جن پر توجہ دینابہت ضروری تھی جن میں دہشتگردی کے خدشات سرفہرست تھے لیکن نگراں حکومت نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔