پولیس سرپرستی کا الزام، فرئیر کے علاقے میں جیب کتروں کا گروہ سرگرم
کراچی( کرائم رپورٹر)فرئیر کے علاقے میں جیب کتروں کا گروہ سرگرم، کوچز بسوں اور منی بسوں میں وارداتیں معمول بن گئیں۔ پکڑے جانے پر موٹرسائیکلوں پر سوار ساتھی مدد کو آجاتے ہیں ۔جیب کتروں کے ہاتھوں رقم سے محروم ہونے والے افراد کے مطابق روٹ نمبرون ڈی اور روٹ نمبر20 کی بسوں کے علاوہ الیاس کوچ اور ایکس 10 اور زیڈ2 کی منی بسیں جیب کتروں کا ہدف ہیں جیب کترے مسافروں کی جیبیں صاف کرتے ہیں جب کہ کوچز، بسوں اور منی بسوں کے ساتھ چلنے والی موٹرسائیکلوں پر سوار ان کے ساتھی انہیں مورفراہم کرتے ہیں جیب کتروں کے پکڑے جانے کی صورت میں یہی موٹرسائیکل سوار ان کی مدد کو آجاتے ہیں اور ہنگامہ کرکے اپنے ساتھی جیب کترے کو چھڑا لے جاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جیب کتروں کے گروپ کو مبینہ طورپر فرئیر پولیس کی سرپرستی بھی حاصل ہے او ر رپورٹ درج کرانے کے لئے تھانے آنے والے متاثرہ افراد کو ٹرخادیاجاتا ہے۔