کے ایم سی نے انتخا بی بینر ز لگا نے پر چارجز لگا دیئے
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تما م سیاسی جماعتوں سے شہر کی مختلف شاہراہو ں ،سڑکو ں اور چوراہو ں پر بینرز ، پو سٹرز ، ہینڈ بلز ، جھنڈے لگا نے کے لئے اپنے لیٹر ہیڈ پر کے ایم سی محکمہ فنا نس سے رابطہ کر نے کیلئے کہا ہے تاکہ انہیں مقرر کئے گئے ریٹ کے مطابق با قاعدہ اجا زت نامہ جاری کیا جا سکے ۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے الیکشن کی جانب سے جا ری کئے گئے بینر ز اور دیگر اشتہاری مواد کے حسب ذیل چارجز ہو ں گے ، بینرز سائز3x6 اسکو ائر فٹ کے چارجز 100 روپے فی دن ہو ں گے جبکہ2x3 اسکو ائر فٹ پو رٹریٹ کے چارجز مبلغ 100 روپے فی دن18x23 انچ پو سٹر ایک روپیہ فی دن ، ہینڈ بلز ، پمفلٹ ، لیفٹ لیٹ جس کا زیادہ سے زیا دہ سائز 9-6 انچ ہو نا چاہئے ایک روپیہ چا رجز ہو ں گے جبکہ لگائے جا نے والی سیا سی پرچمو ں کے لئے فی پر چم ایک روپیہ چارج کئے جا ئیں گے یہ چارجز فوری طور پر لاگو ہو ں گے اور الیکشن 2018 کے دن تک نافذ العمل رہیں گے ۔