کوئی صوبہ اپنے حصے میں نہریں بنائے تو اسے روکا نہیں جا سکتا: احسن اقبال

Jan 13, 2025

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر کوئی صوبہ اپنے حصے میں پانی کی نہریں بنائیں تو اسے نہیں روکا جا سکتا۔ کوئی صوبہ کسی دوسرے صوبے کا ایک قطرہ فالتو پانی نہیں لے سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنا پانی دریاؤں میں آتا ہے اسے واٹرا کارڈ کے مطابق تقسیم کیا جاتا ہے۔ ارسا کے چیئرمین کی تعیناتی پر پی پی نے تحفظات کا اظہار کیا۔ ہم نے نہیں لگایا وفاق کسی ایسی چیز کو سپورٹ نہیں کرے گا جس سے سندھ کا ایک قطرہ پانی کم ہو۔

مزیدخبریں