اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے۔ جو پیسے لوٹے گئے وہ واپس کرنا ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ برطانوی ایجنسی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی انکوائری کی جو پیسے خزانے میں آئے تھے وہ کاروباری شخصیت کی جیب میں ڈال دیئے گئے۔ 190 ملین پاؤنڈ کے بدلے زمین حاصل کی گئی چوری کو چھپانے کیلئے القادر ٹرسٹ بنایا گیا۔
القادر ٹرسٹ سب سے بڑی ڈکیتی‘ لوٹا پیسہ واپس کرنا ہو گا: طلال چودھری
Jan 13, 2025