سوشل میڈیا پرانتشاری موادکو روکا جائے:سید کفیل بخاری 

Jan 13, 2025

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سوشل میڈیا پر توہین رسالتؐ، توہین قرآن، توہین مذہب، توہین صحابہ و اہل بیت اور فحاشی پر مبنی مواد منظم منصوبہ بندی کے ساتھ شیئر کیاجارہا ہے۔ جس کو روکنے کیلئے حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ٹھوس اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی قیادت نے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبد اللطیف خالد چیمہ، میاں اویس، مولانا محمد مغیرہ، ڈاکٹر عمرفاروق احرار، سید عطاء المنان بخاری، قاری محمد قاسم بلوچ اور دیگر نے کہا وطن عزیز میں امن کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا 400 کے قریب گستاخوں کے ایک منظم گروپ کو گرفتار کرنا قابل تحسین عمل ہے۔ قائدین احرار نے کہا ان ملزمان کے حق میں مختلف ٹی وی چینلز، NGO اور حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے اداروں کی جانب سے سہولت کاری کرنا نامناسب اور ملک میں انتشار پیدا کرنے کے مترادف ہے۔ حکومتی اداروں سے التماس ہے کہ جس طرح آپ کی توجہ سے ملک میں انتشار پیدا کرنیوالوں کی سرکوبی شروع ہوئی ہے اسی طرح ان انتشاری گروہ کے سہولت کاروں کی طرف سے کیا جانے والا جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ کوبھی روکا جائے ۔

مزیدخبریں