اسٹیٹ بینک نے سال2021ء کے لیے اسلامی فنانس کو فروغ دینے میں بہترین مرکزی بینک کا آئی ایف این گلوبل ایوارڈ مسلسل دوسرے برس جیت لیا۔ریڈ منی گروپ ملائشیا کے بازو اسلامک فنانس نیوز (آئی ایف این) نے دنیا بھر میں اسلامی فنانس کو فروغ دینے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو 2021ء کا بہترین مرکزی بینک قرار دیا ہے۔ عالمی ووٹنگ کے نتائج آج جاری کیے گئے۔ آئی ایف این کے بہترین بینکوں کے پول کو عالمی اسلامی فنانس کے شعبے کے معتبر ایوارڈز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ پول میں بینک نگارا ملائشیا دوسرے نمبر پر اور سعودی مرکزی بینک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024