ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم اور پرویز خٹک آمنے سامنے آگئے، وزیردفاع پرویز خٹک نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم پر تنقید کی۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ آپکو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے، گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پس بھی ہم رہے ہیں، اگر آپکا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔پرویز خٹک کی گفتگو پر وزیراعظم اٹھ کر جانے لگے۔وزیر اعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو جواب دیا کہ اگر آپ مجھ سے سے مطمئن نہیں تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38