لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
لاہور ( وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی فاروق منظور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا. فاضل عدالت نے مقامی وکیل شہباز اکمل جندران کی درخواست پر سماعت کی .درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے 2018 اور 2019 کے تاریخ کی کتب میں غلطیوں کی نشاندہی کے لیے اسکی درخواست دادرسی کے لیے ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو بھجوا دی ,عدالت کے 16 نومبر 2020 کی تعمیل نہیں کی جا رہی ,عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے اور ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔