بیلجیم کے وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے سبب عائد پابندیوں میں یکم مارچ تک توسیع کردی ہے۔بیلجیم کے وزیر اعظم الیگزینڈرڈی کروو نے کہا ہے کہ پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر کیا گیا ہے۔یورپین میڈیا کاکہنا ہے کہ اس بار موسم بہار بھی کورونا وائرس کے باعث پابندیوں میں گزرے گا۔واضح رہے کہ بیلجیم پولیس کی جانب سے بیلجیم کی سرحدوں پر سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں غیر ضروری سفر کرنے والوں سے وضاحت بھی طلب کی جا رہی ہیں۔بیلجیم نے فرانس، جرمنی، لسگسمبرگ اور ہالینڈ سے ملنے والی سرحدوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔گزشتہ ماہ ادارہ صحت بیلجیم کے مطابق ملک میں کوروناوائرس کے یومیہ کیسز 3000تک پہنچ گئے تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38