سیاحتی مقامات کی قدر کریں
پاکستان خوبصورت قدرتی مناظر کی وجہ سے دنیا میں جانا پہچانا جاتا ہے۔کراچی سے لے کر کشمیر تک جابجا حسین نظارے ہیں جنہیں دیکھنے دنیا بھر سے سیاح آتے ہیںاور محظوظ ہوتے ہیں۔شہر کراچی بحیرئہ عرب کے کنارے پر واقع ایک طویل ساحلی پٹی رکھنے والا شہر ہے ۔جہاںساحل سمندر پر روزانہ بڑی تعداد میں عوام آتے ہیں اور نظارئہ قدرت سے لطف اُٹھاتے ہیں۔مگر افسوس اس بات کا ہے دوسرے ممالک کے برعکس ہم اپنے قومی اثاثوںکی قدر نہیں کرتے۔جس کی وجہ حکومتی نااہلی کے ساتھ ساتھ عوام کا غیر ذمہ دارانہ رویہ بھی ہے۔اس سے زیادہ افسوس کی بات کیا ہوگی کہ شہر بھر کاسیوریج سسٹم اسی سمندر میں ڈمپ ہوتا ہے۔ساتھ ہی ساحل پر عوام کی جانب سے پھینکے گئے بے تحاشہ کچرے کے ڈھیرسے ساحل کی رونقیں مزید ماند پڑجاتی ہیں۔مختلف تہواروں پر یہاں لوگ اپنی فیملی کے ساتھ تفریح کے لئے آتے ہیں مگر سیکیورٹی کا موثر انتظام نہ ہونے کی وجہ سے کند ذہن اور آوارہ لوگوں کی بھرمار ہوتی ہے جو خواتین سے بدتمیزی کرتے ہیں۔یہ شہر جتنا حکومت کا ہے اتنا ہی عوام کا بھی ہے اس لئے ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے قومی اثاثوںکی قدر کریں تاکہ بیرون ملک کے سیاح آئیں یا نہ آئیں کم از کم ہمارے اپنے شہری تو بلا خوف و خطر لطف اندوز ہوسکیں۔ وجیہہ عبدالقادر ۔کراچی