ہاکس بے پلاٹ متاثرین کی جلد قرعہ اندازی پہلی ترجیح ہے’رضوان بھٹی
کراچی (وقائع نگار)ہاکس بے پلاٹ متاثرین کمیٹی نے قاسم خان،نعمان رفیق اورعطاء اللہ ابڑوکی قیادت میں سیکریٹری پریس کلب رضوان احمدبھٹی سے ملاقات کی اورمتبادل پلاٹوں کے حوالے سے گذشتہ تین سالوں سے کوئی مثبت پیش رفت ہونے کے حوالے سے ہاکس بے متاثرین کے تحفظات سے سیکریٹری کراچی پریس کلب کوآ گاہ کیاگیا،وفدمیں سینئراسپورٹس رپورٹراسلم طارق ،پولیٹیکل رپورٹراے کے محسن ،سینئرفوٹوگرافرآصف جئے جا جیاودیگرپلاٹ متاثرین بھی شامل تھے