جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سینیٹ کے انتخابات مکمل
کراچی (نیوزرپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد سینٹ کی میٹنگ کے دوران سینٹ کے الیکشن بھی منعقد ہوئے۔سینٹ کے الیکشن میں سنڈیکیٹ کے دو ممبران کے لئے الیکشن منعقد کیے گئے۔الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر پروفیسر عطا الرحمن اور ریٹرننگ آفیسر پروفیسر ہما علی ،اور ڈاکٹر مریم اظفر نے پریذائیڈنگ افسر کے فرائض سرانجام دیئے،الیکشن کاآغاز صبح دس بجے کیا گیا اور مسلسل تین بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا۔نامزد امیدواروں میں پروفیسر سعدیہ اکرم 53ووٹ اور محمد اظہر مغل (فارماکالوجی) 36ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ پروفیسر ناصر سلیم سڈل(NICH) نے 33ووٹ حاصل کیے۔