اسرائیل نامنظور ملین مارچ علامہ راشد محمود سومرو کا دورہ شرقی
کراچی (نیوز رپورٹر)جے یو آئی صوبہ سندھ کے سکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرونے اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی تیاریوں کا جائزہ اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے ضلع شرقی کا تنظیمی دورہ کیا، جے یو آئی ضلع شرقی کے امیر شیخ الحدیث مولانا فتح اللہ نے ضلعی مجلس عاملہ کے ہمراہ ان کا استقبال کیا. اس موقع پر ضلع شرقی کے سیکرٹری جنرل فاروق سید، سینئر نائب امیر مفتی علیم الحق فاروقی ،نائب امیر قاری زرداد احمد بٹگرامی ،ناظم مالیات قاری راحت اللہ ،مفتی محبوب رحمان بنگالی، ترجمان جمال خان کاکڑ اور پریس سیکریٹری مقصود علی خان موجود تھے۔