کراچی میں گداگری کاروبار بن چکی، مافیا کی سرپرستی حاصل، افضال احمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیلز پارٹی ضلع وسطی کے سابق انفارمیشن سکریٹری افضال احمد، احمدفہیم، اسلم سومرو، طارق نعیم، محمد اصغر لعل، ظفر حسن بابو، ناصر فاروقی، ڈاکٹر شکیل، رائومحمد نوید، سید مسعود حسین،مرزا شاہد بیگ دیگر نے ضلع وسطی میں گدا گروںکی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے شہر کراچی کو گدا گروں سے پاک کرنے کے اقدامات کئے جائیں شہر کراچی میںگدا گری کے مکرو کاروبار سے منسلک مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے شہر کراچی میں غیر مقامی افراد سمیت غیر ملکی افغان -برمی اور بنگالی مہاجرین کی بڑی تعدادگداگری میں ملوث ہیں اور ان کی بڑی تعداد اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں گراگر مافیا چھوٹے بچوں سے بھی بھیگ منگواتے ہیںاور بھیگ مانگنے والے بچوں کی مدد سے دیگر غیر قانونی کام کرواتے ہیں پیشہ ور گداگروں کے باعث حقیقی مستحق امداد سے محروم رہے جاتے ہیں ان خاندانی پیشہ ور گداکروں سے گلی، کوچوں، بازاروں، شاپنگ سینٹروں، مارکیٹوں اور ٹریفک سگنلوں پر یلفا ر کر رکھی ہے ا ور گداگری کے کاروبار سے منسلک کرداروں کو قانون کے کہٹرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔