بجلی مہنگی کرنے کا ظالمانہ نوٹیفیکشن واپس لیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی(نیوز رپورٹر) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی وچیئرمین، 2013کے عام انتخابات میں این اے 240 کے سابق امیدوارممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت نیپرا کی جانب سے فیول ایڈ جسٹمٹ کے نام پر بجلی کو مہنگی کرنے کے ظالمانہ نوٹیفیکشن کا فوری نوٹس لے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے پریشان عوام پر بجلی کو مزید مہنگی کرنے کا بم گراناظلم عظیم ہے وہ سیکریٹری جنرل حکیم محمد شعیب ، عطااللہ عالم نوری و دیگر کے ہمراہ ایم کیو ایس سی کی جانب سے پاک کالونی میں محب چوک بڑابورڈپر پاک فوج یک جہتی کیمپ لگانے کا جائزہ لینے کے دوران وہاں پر موجود معزز افرادسے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر اسلم خان فاروقی نے شہدائے پاکستان کو سلام پیش کرتے ہوئے پاک فوج کو بدنام کرنے اور اس پر جھوٹے وبے بنیاد الزامات لگائے جانے کو ملک کے خلاف گہری سازش قراردیا اور ملک کے خلاف ہونے والی سازش کو ناکام بنانے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔