نیا سوشل کنٹریکٹ وقت کی ضرورت ہے، رائو محمد خالد
کراچی(نوائے وقت نیوز)سیاسی و سماجی شخصیت را محمد خالد نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا سلامتی، استحکام اور انٹر نیشنل کمیونٹی میں با وقار مقام دلوانے کے لئے نیا سوشل کنٹریکٹ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ فرسودہ نظام ملک کو درپیش سنگین مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے ،جمہوری نظام میں بلدیاتی ادارے بنیاد کی طرح ہوتے ہیں اور پاکستان میں جمہوریت کے نام نہاد چیمپین بلدیاتی الیکشن نہیں کرتے آج پاکستان کا جمہوری نظام بغیر بنیادوں کے کھڑا ہے ۔بلدیاتی الیکشن فوری کروائے جانے چاہئے پولیس میں اصلاحات کی جائیں، اداروں کو ری اسٹرکچر کیا جانا ضروری ہے لینڈ ریفارم ہونی چاہئے پاکستان زرعی ملک ہے اور زراعت کی بہتری اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کیے جانے چاہئے ۔ ملک میں نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت ہے ۔