گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھوک منشی میں ملٹی پرپز ہال تعمیر
راولپنڈی(عزیز علوی) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھوک منشی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے ملٹی پرپز ہال مکمل کرلیا گیا ملٹی پرپز ہال400 سیٹوں پر مشتمل ہے جس میں سکول کی نصابی ، تفریحی تقریبات ہو سکیں گی ملٹی پرپز ہال کی تعمیر کیلئے یہ گرانٹ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق نے جاری کی تھی انہوں نے ملٹی پرپز ہال کا افتتاح بھی کردیا اور کہا کہ راولپنڈی کے سرکاری سکولوں کالجوں میں زیر تعلیم بچیوں کیلئے بہترین تعلمی ماحول دے رہے ہیں ۔