مقتول طالبعلم کے لواحقین کا ملزم کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مقتول طالبعلم توقیر ظفر جدون کے لواحقین نے ملزم کی عدم گرفتاری کے خلاف منگل کو تھانہ بنی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیاپولیس کے مطابق 2017 ء میں توقیر ظفر عباسی کو مبینہ ملزمان فیضان جدون، عثمان جدون نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جس کے قتل کا مقدمہ اس کے والد ظفر رحمان کی مدعیت میں جنوری 2017ء تھانہ بنی میں درج کیا گیا تھا، تھانہ بنی پولیس نے وقوعہ کے چند روز بعد ہی مقدمہ میں نامزد 05 ملزمان عثمان جدون، ارسلان افتخار، عبدالرحمن، عثمان اور کاشف کو گرفتار کرکے چالان عدالت کیا، معزز عدالت نے ملزم عثمان جدون کو عمر قید اور 01 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، مقدمہ میں ملوث ملزم فیضان جدون کی گرفتاری کیلئے متعدد ریڈز کیے گئے جو اپنی گرفتاری سے بچنے روپوش ہو گیا ۔