نشتر کالونی انوسٹی گیشن پولیس کو رشوت دینے والا ملزم گرفتار
لاہور+کاہنہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی حافظ تصدق حسین کو رشوت دینے والے ملزم جاوید اقبال کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے قتل کے نامزد مقدمہ میں ملزم حیدر جٹ کو رعایت دینے اور حقائق تبدیل کرنے کیلئے 2لاکھ روپے رشوت دینے کی کوشش کی تھی۔نامزد ملزم حیدر جٹ نے 2ماہ قبل شہری نعیم کو کیبل کے تنازعہ پر قتل کر دیا تھا۔ملزم جاوید اقبال کو گرفتار کر کے بطوررشوت دیئے جانیوالے 2لاکھ اور تبدیلی کیلئے دی جانیوالی رائفل قبضہ میں لے لی گئی۔