سیشن کورٹ : 7ملزم گرفتار‘اسلحہ برآمد
لاہور(اپنے نامہ نگار سے+نمائندہ خصوصی) سیشن کورٹ میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کر کے سات ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے سیشن کورٹ سے ملحقہ بابا گرائونڈ گیٹ سے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑکر سات ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں عمران ،ریاض ،شہزاد ،احسان ،فاروق،بلال اورصاد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے پانچ رائفلیں برآمد کرلیں۔