ہائیکورٹ : توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر ایڈمن نادرا ‘ایڈیشنل آئی جی ‘اسسٹنٹ آئی جی پولیس سے جواب طلب
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ڈائریکٹر ایڈمن نادرا مقتدر خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ، توہین عدالت کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پولیس کنور شاہ رخ اور اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس ٹریننگ تنویر احمد طاہر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سکیورٹی گارڈ ادریس کی درخواست پر سماعت کی۔