کالے شیشے ‘اپلائیڈ فار گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
لاہور(نمائندہ خصوصی)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی عزت کا تحفظ چاہیے۔ اگر ہم حق اور سچ پر کھڑے نہیں ہونگے تو خسارے میں رہیں گے۔ نیت صاف ہو تو بڑے سے بڑے طوفان کا مقابلہ کر سکتے ہیں، اخلاقی طور پر کرپٹ ہونگے تو بات کوئی نہیں سنے گا۔ بدمعاشوں اور غنڈوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں اور رسیہ گیروں اور بدمعاشوں سے تعلق رکھنے والے افسران اپنا قبلہ درست کر لیں۔ اگر کہیں قبضہ ہوا تو متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔ کالے شیشوں ، اپلائیڈ فار گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے کا کریک ڈاون کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈبل کیبن ڈالوں میں اسلحہ لہراتے ہوئے گھومنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کیں جائیں۔ سربراہ لاہورپولیس غلام محمود ڈوگر نے شہر میں امن او امان اور پٹرولنگ کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات اور شاہراہوں کا وزٹ کیا۔