سیاسی بیروزگار2023 کے انتخابات میں سیاست سے آؤٹ ہو جائیں گے:رانا اخترحسین
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اخترحسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف گھٹیا زبان اور جھوٹے الزامات لگانے والے سیاسی بیروزگار کان کھول کر سن لیں عوام نے 2018 کے انتخابات میں انہیں بْری طرح مسترد کیا تھا اور یہ 2023 کے انتخابات میں سیاست سے آؤٹ ہو جائیں گے، ان کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کے لئے کچھ ہے نہیں یہ صرف بے بنیاد تنقید کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔