نوازشریف کو حکومت نے نہیں عدالت نے مفرور قرار دیا: یاسمین راشد
لاہور(نیوزرپورٹر )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے جس کے تحت پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کا گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان میں روڈ شو ہوا۔دسمبر 2021ء تک پنجاب کے تمام 2کروڑ 22لاکھ خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ تقسیم کر دیئے جائیں گے۔ صحت کے شعبہ میں نجی سیکٹر کو بھی قرضوں کی صورت میں مراعات دی جائیں گی۔نوازشریف کو حکومت نے نہیں بلکہ عدالت نے مفرور قرار دیا ہے۔ نوازشریف کو اپنے وعدہ کے مطابق وطن واپس آکر پاکستانی عدالتوں کا سامنا کرنا اور اپنی سزا بھگتنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان میں پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کے روڈشو میں بطور مہمان خصوصی تقریب کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔