بہترحکومتی پالیسیوں سے برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں: یاور عباس بخاری
لاہور (پ ر ) وزیر سوشل ویلفیئرو بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ خوشی ہے خواتین بزنس سرگرمیوں میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے ایم پی اے فردوس رائے اور صدر ویمن چیمبر تہمینہ پاشا کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ سینئرنائب صدر شاہدہ آفتاب، نائب صدر روبینہ شفیق، سابق صدور روبیہ امجد اور قراء العین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ صوبائی وزیر نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کا بڑا مرکز ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اس سپرٹ کو آنے والے وقت میں مزید بڑھائیں گے۔