مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب کا اہم تنظیمی اجلاس آج ہوگا
لاہور ( پ ر) مرکزی جماعت اہل سنت پنجاب کا اہم تنظیمی اجلاس مرکزی ناظم اعلیٰ حجتہ الاسلام پیر سید عرفان مشہدی کی زیر صدارت آج دارالعرفان سبزہ زار ہو گا۔ پنجاب بھر کے ضلعی عہدہ داران امیر وناظمین شرکت کریں گے۔ اجلاس پنجاب کی تنظیمی صورتحال جائزہ لیا جائے گا۔عہدہ داران کی کارکردگی پر بھی غور ہوگا اجلاس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔