عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام کانفرنس
لاہور (خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ شاہدرہ کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس مدرسہ اشرف العلوم جیا موسیٰ شاہدرہ میںجمعیت علماء اسلام لاہور کے رہنما اور مہتمم مدرسہ مولانا مفتی سیف اللہ ربانی کی صدارت میں ہو ئی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی تھے جبکہ مولانا عبدالنعیم ودیگر نے شرکت کی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ حضور نبی کریم ؐ خاتم الانبیاء ہیں ۔ حضور خاتم النبیین ؐکی ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جد وجہد کرنا ہمیں اپنے اکابر سے ورثہ میں ملا ہے۔