ایک تصویر ایک کہانی

50 سالہ محمد نذیر سکھ نہر چوک باغبانپورہ میں اپنی گدھا گاڑی کے اوپر بیٹھا ہوا ہے جس پر برائے فروخت لکھا رکھاہے۔ جب نذیر سے بات کی گئی تو اس نے بتایا کہ میرے 5 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ میں گدھا گاڑی چلاتا ہوں۔ بجلی گھر کے علاقہ میں کرایہ کے ایک مکان میں فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر ہوں۔ مکان کا کرایہ دس ہزار روپے ہے۔ بل ڈال کر پندرہ ہزار روپے ادا کرنا پڑتے ہیں۔ تین بیٹھے کام کاج کرتے ہیں اور دو بیٹے اور بیٹی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس نے بتایا کہ 37 سال سے گدھا گاڑی ہی چلا رہا ہے ۔ گدھے کو بھی چارہ ڈالنا ہوتا ہے۔ گدھا کسی کی حویلی میں باندھتا ہوں جس کا کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ پچاس روپے کی گھاس تین سو روپے میں مل رہی ہے۔ اﷲ پاک نے کاہنہ میں اپنا گھر بنا رہا ہوںاس لئے گدھا گاڑی کو فروخت پر لگا دیا ہے۔(فوٹو :عابد حسین)