اپوزیشن سے خطرہ نہیں ‘نواز شریف پاکستان آکرگرفتاری دیں:نعمان لنگڑیال
لاہور (پ ر ) صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی ملک نعمان لنگڑیال سے صوبائی وزیر سردار آصف نکئی اور صوبائی وزیر محسن لغاری کی 3 کلب روڈ جی او آر ون میں ملاقات ہوئی۔ملاقات دو گھنٹے جاری رہی صوبائی وزیر نے دونوں وزراء کو خوش آمدید کہا اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملک نعمان لنگڑیال نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں تعلیم ، صحت ، ذراعت و دیگر محکموں میں بہترین کام ہو رہا ہے ۔ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں نواز شریف پاکستان آئیں اور گرفتاری دیں۔ قوم کی لوٹی ایک ایک پائی نواز شریف سے برآمد کریں گے ۔ صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے کہا پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی سے خوش ہے ۔ صوبائی وزیر محسن لغاری نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب تمام وزراء اور پارلیمنٹیرینز کو عزت دیتے ہیں اپوزیشن اپنے کردار کی وجہ سے عوام کی نظروں میں گر چکی ہے ۔