خیرپور میں بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل 4 ملزمان گرفتار
سکھر‘ پیر جو گوٹھ(بیورو رپورٹ‘ نامہ نگاران) خیرپور میں7 سالہ بچی کو زیادتی بعد قتل کرنے کے الزام میں ایک ملزم نے سکھر پہنچ کر گرفتاری دے دی. ملزم کے مطابق بیوی بچوں کو گرفتار کیا گیا جس کے باعث گرفتاری دی, بچی کے ساتھ زیادتی یا قتل کیس میں ملوث نہیں چاہے ڈی این اے کرایا جائے، ملزم کی بالا حکام سے اپیل۔ ذرائع کے طابق ملزم ابراہیم عرف لالو نے احمد پور پولیس سے رابطہ کیا اور گرفتاری دینے کے لیے سکھر بس ٹرمینل کا مقام طے کیا جس کے بعد پولیس نے سکھر پہنچ کر حراست میں لے لیا, حراست میں لیے جانے سے قبل اپنے بیان میں ملزم نے کہا کہ بچی سے زیادتی اور قتل میں ملوث نہیں, پولیس نے گھر پر چڑھائی کرکے بیوی بچوں کو حراست میں لیا ہے جس کے باعث گرفتاری دینی پڑی ہے, پولیس سے ہر طرح سے تعاون کرنے پر تیار ہوں۔پیر جو گوٹھ سے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے مزید4 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔ واقعے کے خلاف وکلاء برادری سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین نے ملزمان کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔